Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / شامی فوج نے آئی ایس سے فضائی اڈہ چھین لیا

شامی فوج نے آئی ایس سے فضائی اڈہ چھین لیا

بیروت 13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کی فوج نے مشرقی حلب میں آئی ایس گروپ سے ایک فضائی اڈہ کو چھین لیا ہے ۔ یہاں دو ماہ سے زیادہ عرصہ سے گھمسان جھڑپیں ہو رہی تھیں۔ ایکے فوجی ذریعہ اور ایک حقوق انسانی گروپ نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ جراح ائر بیس 2014 جنوری سے آئی ایس کے قبضے میں تھا جب ان تخریب کاروں نے باغیوں کے قبضہ سے اسے چھین لیا تھا ۔ حقوق انسانی سے متعلق شامی گروپ کے نگران رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ سرکاری افواج نے جراح فوجی ائرپورٹ پر شدید لڑائی کے بعد قبضہ کرلیا ہے  انہوں نے بتایا کہ بیشتر تخریب کار وہاں سے دستبردار ہوگئے ہیں اور سرکاری افواج کی جانب سے ائرپورٹ میں کلئرنگ سرگرمیاں جاری ہیں اور وہاں محدود جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ شام کی فوج نے مشرقی حلب صوبہ میں وسط جنوری میں کارروائی کا آغاز کیا تھا اور اسے اپنے حلیف روس کی مدد حاصل تھی ۔ نگران کار گروپ کے بومبج اب تک شام کی افواج نے علاقہ میں 170 سے زائد گاووں اور ٹاؤنس پر قبضہ کرلیا ہے ۔ ایک فوجی ذریعہ نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فوجی اڈہ پر قبضہ کی توثیق کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گھمسان لڑائی کے بعد یہ کامیابی حاصل کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT