Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / شامی فوج کی حلب کی جانب پیشرفت

شامی فوج کی حلب کی جانب پیشرفت

دمشق ۔ 17 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) شام کی حکومتی فوج اور اُس کی اتحادی ملیشیا نے ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب کے گردو نواح میں قابض باغیوں کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔ دمشق حکومت کی فوج کو روسی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔ امریکہ کے مطابق حلب پر شامی فوج کی چڑھائی میں دو ہزار ایران کے حمایت یافتہ فائٹرز بھی شامل ہیں۔ شامی باغیوں پر 30 ستمبر سے روسی فضائی حملوں کے شروع ہونے کے بعد اسد حکومت کی فوج نے یہ چوتھا نیا محاذ کھولا ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ترکی نے شامی سرحد کے قریب فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ڈرون جہاز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT