Monday , October 23 2017
Home / Top Stories / شامی فوج کی کارروائیوں میں 31 افراد ہلاک

شامی فوج کی کارروائیوں میں 31 افراد ہلاک

حلب 3 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے شمالی شہر حلب میں اور اس کے اطراف شامی حکومت کی افواج کی جانب سے کی گی بمباری اور فضائی حملوں میں کم از کم 31 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 10 شہری اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کی بس اس حملہ کی زد میں آگئی ۔ سیول ڈیفنس نے یہ بات بتائی ۔ تنظیم نے کہا کہ بس پر جو حملہ ہوا اس میں 10 شہری مارے گئے ہیں جبکہ مزید 21 افراد حلب شہرا ور اطراف کے مقامات پر کئے جا رہے شدید حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ حملے صبح کی اولین ساعتوں سے کئے جا رہے ہیں۔ اے ایف پی کے ایک ترجمان نے حلب میں بتایا کہ آج جو بمباری اور حملے ہوئے ہیں وہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ہوئی کارروائیوں میں سب سے شدت کے تھے ۔ اس میں درجنوں بیاریل بم ‘ خام بم اور دھماکو مادوں وغیرہ کو استعمال کیا گیا جو شہر کے مختلف مقامات پر آ گرے ۔ برطانیہ سے کام کرنے والے شام کے حقوق انسانی گروپ نے بھی اطلاع دی ہے کہ یہ حملے انتہائی شدید نوعیت کے تھے اور اس میں زبردست نقصانات ہوئے ہیں۔ ایک بس گذشتہ دنوں میں بھی اسی طرح کے حملوں کی زد میں آگئی تھی جس کے نتیجہ میں ا سوقت بھی سات افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT