Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / شامی ٹوئٹر گرل البناالعبد، طیب اردغان کی مہمان

شامی ٹوئٹر گرل البناالعبد، طیب اردغان کی مہمان

انقرہ۔21دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)  صدر ترکی رجب طیب اردغان نے جنگ سے متاثرہ ملک شام سے تعلق رکھنے والی سات سالہ البناالعبد کو صدارتی محل مدعو کیا۔ وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ ملک شام کے تازہ حالات سے دنیا کو باخبر کرتی رہی تھی۔ باغیوں کے زیرکنٹرول حلب سے ہزاروں افراد کے ساتھ البناالعبد کا خاندان بھی تخلیہ کرکے ترکی پہنچا۔ یہ لڑکی شام میں انسانی مظالم اور تباہ کاری کی علامت بن چکی تھی۔ ترکی میں شام کی جنگ سے متاثرہ تقریباً 2.7 ملین افراد پناہ لئے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو بھی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بشارالاسد فوج کے روس اور ایران کے علاوہ حزب اللہ کی مدد سے حلب پر قبضہ کے بعد پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت منتقلی یقینی بنانے میں بھی ترکی نے کلیدی رول ادا کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT