Monday , September 25 2017
Home / دنیا / شامی پائلٹ گرفتار کر لیا، داعش کا دعویٰ

شامی پائلٹ گرفتار کر لیا، داعش کا دعویٰ

بیروت۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام اور عراق میں سرگرم انتہا پسند گروہ داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک شامی پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس شدت پسند گروہ کے مطابق دمشق کے مغرب میں ایک طیارے کو مار گرایا گیا اور اس کا پائلٹ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ داعش سے وابستہ نیوز ایجنسی عماق کے مطابق اس پائلٹ کا نام عزام عید ہے۔ ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں جہاز کا ملبہ دکھایا گیا ہے۔ شامی حکومت نے اس بارے میں فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
میکسیکو: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹائون میئر ہلاک
میکسیکو سٹی۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو سٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹائون میئر اور ان کے دو محافظ ہلاک ہو گئے۔  اٹارنی جنرل کے آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ میکسیکو کی ریاست جیالوٹزینگو کے ٹائون میئر جیوان انٹونیو ماٹین کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو محافظوں سمیت ہلاک کر دیا۔ حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT