Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / شامی پناہ گزینوں کو دولت اسلامیہ نے سیل فونس دیئے ہیں : ٹرمپ

شامی پناہ گزینوں کو دولت اسلامیہ نے سیل فونس دیئے ہیں : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن کے امکانی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک اور متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے پناہ گزینوں کی امریکہ آمد کا سلسلہ نہیں روکا تو امریکہ کو ایک بار پھر 9/11 نوعیت کے دہشت گرد حملے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہر آنے والے پناہ گزین کے پاس دولت اسلامیہ کے فنڈس سے خریدے ہوئے سیل فونس ہیں۔ آج امریکہ کو ویسے بھی متعدد مسائل کا سامنا ہے اور شامی پناہ گزین اس میں مزید اضافہ کررہے ہیں۔ اگر یہ پناہ گزین نہ بھی آئے ہوتے تو امریکہ مسائل میں گھرا ہوا ہی رہتا۔ موصوف نے نیشنل بارڈر پٹرول کونسل پوڈ کاسٹ کو یہ بات بتائی اور کہا کہ تمام پناہ گزینوں کے پاس دولت اسلامیہ کے دیئے گئے سیل فون موجود ہیں۔ ان پناہ گزینوں کے پاس کوئی رقم نہیں ہے۔ ان کے پاس کوئی چیز نہیں ہے تو پھر ان کے سیل فون کے چارجس کون برداشت کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT