Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / شامی پناہ گزینوں کیلئے امریکہ کے دروازے بند رہیں گے : ٹرمپ

شامی پناہ گزینوں کیلئے امریکہ کے دروازے بند رہیں گے : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن کے امکانی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ آج کل جب بھی اپنی زبان کھولتے ہیں تو میڈیا کی نظروں میں آجاتے ہیں۔ انہیں منفی ہی سہی لیکن مفت کی تشہیر ضرور حاصل ہورہی ہے۔ اب انہوں نے کہا ہیکہ امریکہ میں مسلمانوں کی آمد کو روکنے کے بارے میں انہوں نے جو بات کہی تھی وہ محض ایک تجویز یا مشورہ نہیں تھا بلکہ صدر بن جانے کی صورت میں وہ شام کے پناہ گزینوں کو امریکہ میں ہرگز داخل ہونے نہیں دیں گے۔ گذشتہ شب فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شامی پناہ گزینوں کیلئے امریکہ کے دروازے بند رہیں گے۔ ان سے یہ پوچھے جانے پر کہ صرف ایک دن قبل ہی انہوں نے کہا تھا کہ مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر امتناع محض ایک تجویز ہے اور اب ایسا کہا جارہا ہے تو انہوں نے کہا کہ ان کا مطلب تمام مسلمانوں کے لئے نہیں تھا بلکہ ان کا اشارہ شامی پناہ گزینوں کی جانب تھا جو ہزاروں کی تعداد میں امریکہ آئیں گے اور یہاں کا ماحول خراب کریں گے کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ وہ لوگ کون ہیں؟حقیقی پناہ گزین ہیں یا پناہ گزینوں کے بھیس میں دہشت گرد۔ اگر آپ ان کی جانب دیکھیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ ان میں زیادہ تعداد مردوں کی ہے اور وہ بھی لحیم شحیم اور ہٹے کٹے و صحت مند۔ پناہ گزینوں کی اس بھیڑ میں خواتین اور بچوں کی اتنی تعداد نہیں ہے جتنی کہ اوسطاً ہونا چاہئے۔
ٹرمپ کی زندگی کے ہر پہلو کی تحقیق
واشنگٹن پوسٹ کی 20 رپورٹرس کی ٹیم
واشنگٹن ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک اعلیٰ سطحی روزنامہ نے 20 رپورٹرس پر مشتمل ایک ٹیم تیار کی ہے جو ری پبلکن امکانی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی زندگی کے تمام نشیب و فراز اور ہر پہلو کی تحقیقات کرے گی۔ یاد رہیکہ ٹرمپ ایک ارب پتی امریکی رئیل اسٹیٹ تاجر ہیں۔ علاوہ ازیں 69 سالہ ٹرمپ دس ماہ قبل سیاسی زندگی کے آغاز سے قبل ٹیلیویژن ریالٹی شو اسٹار بھی تھے، نے اخبار کے ذریعہ ان کی زندگی کا احاطہ کرنے کی کوشش پر اخبار واشنگٹن پوسٹ کو حالیہ دنوں میں خریدنے والے امیزن کے بانی جیف بیزوز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا اس طرح اب جیف اپنے اخبار کے ذریعہ میرا (ٹرمپ) عرصۂ حیات تنگ کرنا چاہتے ہیں اور اخبار کو ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT