Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / شامی پناہ گزینوں کیلئے غذائی امداد جاری رکھی جائے : اقوام متحدہ

شامی پناہ گزینوں کیلئے غذائی امداد جاری رکھی جائے : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر اتھارین کزن نے اردن اور لبنان کا دورہ کرنے کے بعد بین الاقوامی برادری سے خواہش کی ہیکہ وہ شامی پناہ گزینوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں۔ یاد رہے کہ فنڈس کی کمی کی وجہ سے ڈبلیو ایف پی نے اپنی غذائی امداد کو 50 فیصد تک کم کردیا ہے۔ اپنے چار روزہ دورہ کے دوران کزن نے شامی پناہ گزینوں اور سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں پناہ گزینوں کی مشکلات کے بارے میں تفصیلات بتائیں جس کا غذائی امداد میں 50 فیصد کی کٹوتی کے بعد انہیں سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 3.9 ملین پناہ گزینوں کی غذائی امداد کوئی معمولی نشانہ نہیں ہے لیکن فنڈس کی قلت کی وجہ سے اس کام کو انجام دینے میں دشواریاں پیدا ہوگئی ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام بین الاقوامی برادری کی فراخدلانہ اور مخیر عطایات کی بنیاد پر چلایا جاتا ہے۔ کزن نے جن شامی پناہ گزینوں سے ملاقات کی اس کے بعد ان کا کہنا ہیکہ ان پناہ گزینوں کی حق تلفی نہیں کرنی چاہئے۔ وہ تمام غذائی امداد کے نہ صرف مستحق بلکہ منتظر بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT