Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / شامی پناہ گزینوں کے بحران پر امارات کا ردعمل

شامی پناہ گزینوں کے بحران پر امارات کا ردعمل

اقاموں میں توسیع ، غیرملکیوں کی تعداد مقامیوں کی چار گنا
دبئی۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے آج شامی پناہ گزین بحران پر اپنے ردعمل کا دفاع کیا جبکہ اس پر تنقید کی گئی تھی کہ تیل کی دولت سے مالامال ممالک کو اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے بہت کچھ کرنا چاہئے تھا۔ اپنے ایک بیان میں امارات کی حکومت نے کہا کہ اس نے ایک لاکھ سے زیادہ شامیوں کے اقاموں میں توسیع کردی ہے جو امارات میں مقیم ہیں۔ امارات کی حکومت نے ویزوں میں توسیع کے بارے میں تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ عرب امارات نے اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں انسانی جذبات کو اولین ترجیح دی ہے اور اس مسئلہ کا مستقل حل چاہتا ہے۔ امارات مہمان کارکنوں کی ایک بڑی منزل ہے۔ غیرملکی کاروباری افراد دنیا بھر بشمول مشرق وسطیٰ سے امارات آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امارات میں 90 لاکھ سے زیادہ افراد مقیم ہیں اور غیرملکیوں کی تعداد مقامی شہریوں سے زیادہ ہے۔ دونوں کا تناسب 4 اور 1 سے بھی زیادہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT