Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / شام امن مذاکرات کی 25 فبروری کو بحالی ناممکن: یو این قاصد

شام امن مذاکرات کی 25 فبروری کو بحالی ناممکن: یو این قاصد

اقوام متحدہ ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی قاصد اسٹافن ڈی مستورا نے کہا ہے کہ 25 فروری کو شام امن مذاکرات کی بحالی کوئی حقیقت پسندانہ متبادل نہیں ہے۔ انھوں نے سویڈش اخبار سوینسکا ڈاگ بلیڈٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 25 فروری کو جنیوا میں نئِی بات چیت کے لیے دعوت نامے نہیں بھیج سکتا ہوں۔یہ حقیقت پر مبنی نہیں۔البتہ ہم بہت جلد ایسا چاہتے ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ ہمیں مذاکرات کی بحالی کے لیے دس دن تیاری کی غرض سے درکار ہیں لیکن یہ بات چیت اسی صورت میں کامیاب ہوسکتی ہے،اگر ہم شام کے محصورعلاقوں میں ہنگامی امداد بہم پہنچانے اور جنگ بندی پر متفق ہوجائیں۔

TOPPOPULARRECENT