Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / شام امن مذاکرات کے اگلے مرحلہ میں دہشت گردی اہم موضوع

شام امن مذاکرات کے اگلے مرحلہ میں دہشت گردی اہم موضوع

جنیوا۔4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  شام کے تعلق سے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی استافن دی مستورا نے کہا ہے کہ شام امن مذاکرات کے اگلے دور میں دہشت گردی سے نمٹنا ایک اہم موضوع رہے گا۔ مسٹر مستورا نے یہاں شامی غیر مطمئن گروپ کے ساتھ گزشتہ آٹھ دن تک جاری رہی طویل بات چیت کے عمل کے بعد یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ شام میں داخلی تصادم کا فائدہ دہشت گرد تنظیمیں بھی اٹھا رہی ہیں اور کمزور حکومت کی وجہ سے وہ یہاں تیزی سے پھل پھول رہے ہیں۔ مسٹر مستورا نے کہا کہ مستقبل میں شام کے تعلق ہونے والی بات چیت میں دہشت گردی سے نمٹنا بھی ایک اہم موضوع ہوگا۔ سبھی دور کی میٹنگ میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا کہ دہشت گردی سے کیسے نمٹا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT