Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / شام اور ترکی کی سرحد پار کرتے وقت 8 شامی شہری ہلاک

شام اور ترکی کی سرحد پار کرتے وقت 8 شامی شہری ہلاک

بیروت۔19جون ( سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق کارکنوں نے کہا کہ کم از کم 8شامی پناہ گزین بشمول 4بجے سرحد پار کرکے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کردیئے گئے ۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق لندن کے بموجب 8 افرادکو ترکی کے سرحدی محافظین نے حربت الجواز کے مقام پر سرحد پار کر ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ شام کی جنگ میں 27لاکھ پناہ گزین شام سے ترکی پہنچ چکے ہیں ۔ اس کے بعد سے ترکی نے صیانتی انتظامات میں سختی پیدا کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT