Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / شام : باغیوںکا دولت اسلامیہ پر دباؤ

شام : باغیوںکا دولت اسلامیہ پر دباؤ

حلب ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) دو دیہاتوں پر قبضہ کرتے ہوئے باغی شامیوں نے دولت اسلامیہ کی رسد کے اہم راستے کو منقطع کردیا جس کی وجہ سے دولت اسلامیہ پر زبردست دباؤ پڑا جو شام اور عراق میں کئی محاذوں پر جنگ کررہی ہے۔ دولت اسلامیہ کا دونوں ممالک سے وسیع علاقوں پر قبضہ ہے اور اس نے 2014ء میں خود کو خلافت قرار دیا تھا۔ شام میں حکومت حامی افواج، باغی اور امریکی حمایت یافتہ عرب ۔ کرد اتحاد انتہاء پسندوں کی رسد کی شاہراہوں کا سلسلہ منقطع کرنے جارحانہ کارروائی کررہے ہیں۔ عراقی فوج کی دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ شہر فلوجہ کی طرف پیشقدمی جاری ہے۔ حکومت شام نے بھی اپوزیشن کے علاقوں پر خاص طور پر شہر حلب کے خلاف جارحانہ کارروائی جاری رکھی ہے۔ آج کی حکومت حامی افواج کی بمباری سے کم از کم 15 شہری ہلاک ہوگئے اور ایک قریبی ہاسپٹل بمباری کا نشانہ بنا۔

TOPPOPULARRECENT