Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / شام بحران پر اوباما اور پوٹین میں اختلافات برقرار

شام بحران پر اوباما اور پوٹین میں اختلافات برقرار

انتطالیہ ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روس اور امریکہ کے مابین شام میں اسلامک اسٹیٹ سے نمٹنے کے تعلق سے اختلافات برقرار ہیں ۔ آج صدر ولادیمیر پوٹین اور بارک اوباما کی ترکی میں G-20 اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ۔ تاہم اس اہم مسئلہ پر اختلافات برقرار رہے۔ دونوں قائدین نے آئی ایس سے نمٹنے کیلئے موثر لائحہ عمل پر زور دیا اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں امن مذاکرات کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا ہے ۔ وائٹ ہاؤز کے عہدیدار نے کہا کہ شام میں جاری جنگ کو روکنے کیلئے جنگ بندی سے بھی دونوں قائدین نے اتفاق کیا ۔ تاہم پوٹین کے خارجہ پالیسی مشیر نے کہا کہ شام کے تعلق سے دونوں قائدین کے مابین اختلافات برقرار ہیں ۔شام میں روس کی بمباری شروع کرنے کے بعد اوباما اور پوٹین کی یہ پہلی ملاقات تھی ۔ روس کے اس اقدام پر مغرب کو شبہ ہے کہ صدر بشارالاسد کا تحفظ کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT