Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / شام جانے والے نوجوانوں کے والدین کی خاموشی

شام جانے والے نوجوانوں کے والدین کی خاموشی

لندن ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس پر اعتماد کے فقدان کا مطلب ہیکہ برطانیہ میں مسلم والدین اپنے بچوں میں بنیاد پرستی کے رجحانات کی اطلاع نہیں دیتے۔ ایک ہندوستانی نژاد محقق کے بشمول محققین نے پتہ چلایا ہے کہ برطانیہ میں مقیم مسلم والدین کو پولیس پر بھروسہ  نہیں ہے۔ محقق عمران آوان برمنگھم یونیورسٹی اور محقق ڈاکٹر سریندر گرو برمنگھم یونیورسٹی میں برمنگھم میں مقیم مسلم والدین کا ایک سروے کرکے پتہ چلایا ہیکہ موجودہ انسداد دہشت گردی پولیس کارروائی کی حکمت عملی جو ویسٹ میڈلینڈ پولیس نے شام کے بحران کے سلسلہ میں اختیار کی ہے، اس کی وجہ ہے۔ تحقیق میں فراہم کردہ معلومات سے ڈاکٹر آوان کے بموجب پتہ چلتا ہیکہ مسئلہ کی بنیاد پولیس خدمات ہیں۔ والدین مسلم خاندانوں کو تائید کے فقدان کی وجہ سے پریشان ہیں اور انہیں اندیشہ ہیکہ جو بھی شام جاتا ہے اس کو گرفتار کرلیا جائے گا اور اگر وہ حکومت کو اپنے بچوں کے شام جانے کی اطلاع دیں تو ان کی شہریت منسوخ کردی جائے گی۔ ان حالات میں جبکہ پولیس پر مسلم برادری کا بھروسہ باقی نہیں رہا ہے۔ امکان ہیکہ مسلم برادری کسی بھی شک و شبہ پر پولیس کو اس کی اطلاع نہیں دے گی۔

TOPPOPULARRECENT