Monday , September 25 2017
Home / دنیا / شام : زبردست جھڑپیں اور حملے

شام : زبردست جھڑپیں اور حملے

بیروت ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) باغیوں کے زیرقبضہ ایک اہم شہر پر حکومت شام کی فوج نے آج توپ خانے اور ہیلی کاپٹرس کے ساتھ فائرنگ اور بمباری کی۔ اپوزیشن نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ زہریلی گیس استعمال کررہی ہے۔ پانچ افراد جن میں ایک شہری تھا ، میزائیل حملہ کے بعد کل رات دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔ ایک ویڈیو کلپ میں طبی عملہ کو بیہوش افراد کو مصنوعی آلات تنفس کے تحت رکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ زہریلی گیس سے حملہ کی اطلاع بھی آزاد ذرائع سے توثیق نہیں ہوسکی۔ ویڈیو فلم کے بموجب ایک ہیلی کاپٹر میں چار بیارل بم لگاتار گرائے اور قصبہ پر سرکاری فوج نے توپ خانے کے ذریعہ گولہ باری کی۔ دونوں قصبے 2013ء سے سرکاری فوج کے محاصرہ میں تھے۔ حکومت اور اپوزیشن کی افواج نے ڈسمبر میں صلح کا معاہدہ کیا تھا لیکن کئی بار اس کی خلاف ورزی ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT