Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / شام معاملے پر 23 جنوری کو آستانہ میں امن مذاکرات

شام معاملے پر 23 جنوری کو آستانہ میں امن مذاکرات

دبئی، 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام معاملے پر قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں 23 جنوری کو امن مذاکرات ہوں گے ، جس میں شام کے سیاسی مستقبل کافیصلہ کیاجائے گا۔مذاکرات کی میزبانی روس اور ترکی کی جانب سے کی جا رہی ہے جس میں شام کی حکومت اور باغی گروپ شامل ہوں گے ۔ روس اور ترکی نے گزشتہ ماہ شام میں جنگ بندی کرائی تھی جس کی اپوزیشن گروپوں نے حمایت کی تھی۔ شام میں جنگ بندی 30 دسمبر کو عمل میں آئی تھی۔روس کی وزارت خارجہ کے ایک ذرائع نے کہاکہ’فی الحال ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ یہ اجلاس ملتوی ہو جائے گا۔ شام معاملے پر 23 جنوری کو امن مذاکرات ہوناطے ہے ۔جہاں ایک طرف 23 جنوری کو امن مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی ہے تو وہیں دوسری طرف آج جنگ بندی کے باوجود شامی جنگی طیاروں نے ملک کے کئی علاقوں میں دوبارہ بمباری کی۔

TOPPOPULARRECENT