Monday , August 21 2017
Home / دنیا / شام میں آئی ایس حملے ،روسی زیراستعمال فضائی اڈہ تباہ

شام میں آئی ایس حملے ،روسی زیراستعمال فضائی اڈہ تباہ

لندن۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی ایس گروپ کے کل شام میں کئے گئے حملوں میں اس فوجی اڈہ کو کافی نقصان پہونچا جو روسی فوج استعمال کررہی تھی۔ امریکی انٹلیجنس کمپنی نے سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے یہ اطلاع دی تاہم روس کی وزارت دفاع نے فوری اس دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تباہی چند ماہ سے ہورہی ہے اور حکومت شام کی فوج اور دہشت گرد گروپس کے جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی اس کا سبب ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر 14 اور 17 مئی کی بتائی گئی ہیں جس میں ہوائی اڈے کے T-4 کوکافی تباہ حالت میں دکھایا گیا۔ تصاویر سے یہ صاف ظاہر ہورہا ہے کہ چار ہیلی کاپٹرس اور 20 لاریاں جو اس اڈے پر موجود تھے ، آگ لگنے کے سبب تباہ ہوگئے۔یہ چار ہیلی کاپٹرس روسی Mi-24 تھے۔

TOPPOPULARRECENT