Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / شام میں آئی ایس کے حملے میں 12 ہلاک

شام میں آئی ایس کے حملے میں 12 ہلاک

عمان، 10اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) کی جانب سے شام میں عراق کی سرحد کے نزدیک امریکی حمایت یافتہ شامی فوجیوں پر کئے گئے حملے میں آج کم از کم 12 جنگجو مارے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ حملہ التانف صوبہ میں نصف شب کو ہوا جس میں دو شامی فوجیوں کی موت اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں نے انبش صوبہ میں بھی حملے کئے ۔آئی ایس سے متعلق عماق خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ان کے جنگجوؤں نے تانف صوبہ میں دو خودکش حملے کئے ۔ دریں اثنا پنٹاگن کا خیال ہے کہ ان حملوں میں آئی ایس کے 20 سے 30 جنگجو شامل تھے جو خودکش کپڑے پہن رکھے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT