Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / شام میں القاعدہ نے سرکاری طیارہ کو مار گرایا، پائلٹ یرغمال

شام میں القاعدہ نے سرکاری طیارہ کو مار گرایا، پائلٹ یرغمال

حلب۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ نے ایک سرکاری لڑاکا طیارہ کو قصبہ العیس میں مار گرایا اور پائلٹ کو زندہ گرفتار کرلیا۔ باغیوں کے ایک ذریعہ نے اور نگران کار گروپ نے اطلاع دی کہ امکان ہیکہ یہ النصرہ محاذ کی کارستانی ہے۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے بموجب النصرہ محاذ نے طیارہ کو مار گرایا۔ امکان ہیکہ یہ طیارہ شامی فضائیہ کا تھا۔ القاعدہ کا توپ خانہ حکومت اور غیر دیہاتی باغیوں کے درمیان جنگ بندی کا فریق نہیں ہے۔ روس اور امریکہ کی ثالثی سے 27 فبروری کو جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ ویڈیو جھلکیوں میں جو سماجی ذارئع ابلاغ پر جاری کی گئی ہیں، طیارہ کو مار گرانے کا منظر دکھایا گیا ہے۔ 12 افراد کا ایک مجمع پائلٹ کو گھیرے ہوئے کھڑا ہے جو زمین پر گرا ہوا ہے ۔ وہ نعرے لگا رہے ہیں۔ وہ شامی ہے دوسرے چلا رہے ہیں۔ اسے نہتا کردو۔ اس ویڈیو جھلکی کی فوری طور پر توثیق نہیں ہوسکی۔
دھوکہ باز ہندوستانی کو
چھ سال کی سزائے قید
نیویارک ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 45 سالہ ہندوستانی نژاد شخص کو جو ایک ٹیلنٹ ایجنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا، کو اپنے گاہکوں سے زائد از2 ملین ڈالرس دھوکہ دیکر حاصل کرنے کی پاداش میں چھ سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ وہ اپنے گاہکوں سے جھوٹے وعدے کیا کرتا تھا کہ وہ مختلف ایونٹس (تقاریب) کیلئے فلاں فلاں ریکارڈنگ آرٹسٹ کو پیشگی طور پر بک کرلیگا اور اسے پیشگی رقم دینے کے نام پر وہ اپنے گاہکوں سے ڈالرس حاصل کرلیا کرتا تھا۔ نیوجرسی کا ساکن یوگیشور راجکمار کو نیویارک اسٹیٹ سپریم کورٹ میں دھوکہ دہی کا قصوروار پایا گیا۔ اس پر 1.7 ملین امریکی ڈالرس کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT