Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / شام میں القاعدہ کا سینئر کمانڈر ہلاک

شام میں القاعدہ کا سینئر کمانڈر ہلاک

بیروت ۔ 17 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام)شام میں جہدکاروں نے کہاہے کہ القاعدہ کا ایک مقامی سرکردہ کمانڈر فضائی حملوں میں ہلاک ہوگیا۔ برطانیہ میں سرگرم شامی مبصر ادارہ برائے انسانی حقوق نے کہاکہ عبدالمحسن عبداﷲ ابراہیم الشارخ جو ایک سعودی ہے اور ضافی الضر کے نام سے معروف تھا شام کے شمالی شہر دانا کے قریب فضائی حملہ میں مارا گیا۔ مبصر ادارہ کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے آج کہا کہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا الشارخ امریکی یا روسی فضائی حملہ میں ہلاک ہوا ہے ۔ تاہم جہادی جنگجوؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔ وہ بھی شام میں القاعدہ کے ان چھ اہم سرغنوں میں شامل تھا جن پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ سال تحدیدات عائد کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT