Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / شام میں القاعدہ کی جیل پر روس کی بمباری

شام میں القاعدہ کی جیل پر روس کی بمباری

39 افراد ہلاک ۔ ایک بچے کے بشمول پانچ عام شہری بھی شامل
بیروت 9 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) روسی طیاروں نے آج القاعدہ سے الحاق رکھنے والی تنظیم کے زیر کنٹرول جیل کامپلکس پر فضائی حملے کئے جس کے نتیجہ میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ان میں پانچ عام شہری بھی بتائے گئے ہیں۔ ایک نگران کار گروپ نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ النصرہ فرنٹ کی اس عمارت پر فضائی حملے کئے گئے ۔ یہ عمارت مارت النعمان میں ایک مصروف بازار کے قریب  واقع ہے ۔ حقوق انسانی کی ایک شامی تنظیم نے یہ بات بتائی ۔ عمارت میںاس تنظیم کی شرعی عدالت اور ایک جیل کام کرتی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ بیشتر مہلوکین وہ ہیں جنہیں باغی قرار دیتے ہوئے النصرہ فرنٹ نے حراست میں رکھا تھا ۔ دوسرے مہلوکین میں جیل کے گارڈز اور النصرہ فرنٹ کے لڑاکے شامل ہیں۔ کہا گیا ہے کہ مہلوکین میں ایک کمسن بچے کے بشمول پانچ عام شہری شامل ہیں۔ روسی جنگی طیاروں نے آئی ایس تنظیم کے خلاف یہ فضـائی حملے کئے تھے اور انہوں نے دوسرے دہشت گرد گروپس کے خلاف بھی 30 ستمبر سے فضائی کارروائیاں کی ہیں۔ حالانکہ آئی ایس اور النصرہ فرنٹ دونوں ہی دہشت گرد تنظیمیںہیں لیکن وہ نظریاتی طور پر شدید اختلافات رکھتے ہیں اور وہ شام میں اکثر ایک دوسرے سے نبرد آزما بھی ہوتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT