Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / شام میں القاعدہ کی محاذی تنظیم کا صوبہ عدلیب پر قبضہ

شام میں القاعدہ کی محاذی تنظیم کا صوبہ عدلیب پر قبضہ

بیروت ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں القاعدہ کی محاذی تنظیم نے شمال مغربی صوبہ عدلیب میں سرکاری افواج کے قبضہ سے چھڑاکر اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ النصری فرنٹ اور اس کی محاذی اسلامی تنظیموں نے ابو دبور فوجی ایرپورٹ پر اپنا قبضہ کرلیا ہے ۔ گزشتہ دو سال کی محاذ آرائی کے بعد یہ قبضہ ہوا۔ شام کے مبصر برائے انسانی حقوق نے یہ بات بتائی۔ باغی فورسس نے ایرپورٹ میں گھس کر سرکاری افواج کو پسپا کردیا۔
تھائی لینڈ بم دھماکہ ، دو ہندوستانیوں کے منجملہ ایک گرفتار
تھائی ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنکاک میں ہوئے بم دھماکہ کے سلسلہ میں سیکوریٹی ایجنسیوں نے دو ہندوستانیوں کے بشمول ایک کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے دوسرے ہندوستانی شہری کی تلاش جاری ہے۔ بنکاک پولیس نے اسے پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے۔ سی سی ٹی وی بات چیت کے بعد اس دھماکہ میں بیرونی مشتبہ افراد کے ملوث ہونے کا شبہ کیا تھا۔ گزشتہ ماہ ہوئے دھماکہ میں 20 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT