Friday , August 18 2017
Home / دنیا / شام میں امدادی اشیاء کی سربراہی کیلئے ہیلی کاپٹرس کا استعمال؟

شام میں امدادی اشیاء کی سربراہی کیلئے ہیلی کاپٹرس کا استعمال؟

بیروت ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شام کے جنگ زدہ ایسے علاقوں میں جہاں امدادی اشیاء کی رسائی مشکل ہے، وہاں ہیلی کاپٹرس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس میں اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی قیادت میں امن مذاکرات فی الحال معطلی کا شکار ہے۔ تاہم انسانی بنیادوں پر متاثرین کیلئے امداد کی سربراہی بھی ایک اہم ذمہ داری ہے جبکہ پانچ سال سے جاری جنگ میں اب تک 280,000 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفین ڈوبارک نے بتایا کہ 15 تا 19 مقامات ایسے ہیں جہاں امدادی سامان کی سربراہی صرف ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہی کی جاسکتی ہے۔ ان علاقوں میں گنجان آبادی والے مستقرات بھی شامل ہیں۔ شہری علاقوں میں ہیلی کاپٹر سے امدادی سامان گرانا مناسب معلوم نہیں ہوتا کیونکہ اس سے سیکوریٹی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT