Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / شام میں امریکی تائید والی فوج پر روس و شام کا حملہ

شام میں امریکی تائید والی فوج پر روس و شام کا حملہ

بیروت 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی شام میں آئی ایس گروپ سے نبرد آزما فوج نے آج کہا کہ شامی اور روسی طیاروں کے فضائی حملوں کی زد میں آنے سے اس کے چھ سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ شام کی جمہوری افواج نے کہا ہے کہ انہیں روس کے حملے کا نشانہ بننا پڑا ہے ۔ یہ جمہوری فوج اور روس کی تائید والی سرکاری افواج آئی ایس کے خلاف مشرقہ صوبہ ڈیر ایزار میں علیحدہ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جمہوری افواج کا کہنا ہے کہ صبح کی اولین ساعتوں یعنی 3.30 بجے اس کی افواج کو دریائے فرات کے مشرق میں روسی اور شامی حکومت کے جنگی طیاروں نے السینائیہ علاقہ میں نشانہ بنایا ہے ۔ اس کاکہنا تھا کہ اس کے چھ سپاہی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ السنائیہ ڈیر ایزار شہر کے شمال مشرق میں واقع صنعتی علاقہ ہے ۔ اس گروپ کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت جبکہ اس کی افواج آئی ایس گروپ کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے اور اس کو بہتر ین کامیابیاں بھی مل رہی ہیں شامی اور روسی طیاروں کے حملے میں اسے نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ہماری پیشرفت میں رکاوٹیں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT