Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / شام میں امن کیلئے روس امریکہ تعاون کیلئے تیار

شام میں امن کیلئے روس امریکہ تعاون کیلئے تیار

ماسکو ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس کے نائب وزیر خارجہ جینادی جاتیلوف نے کہا ہیکہ ماسکو شام کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ رابطوں کی بحالی پر تیار ہے۔ جاتیلوف کا کہنا ہے کہ “ابھی تک شام میں سیاسی تصفیے کے حوالے سے ہمارے امریکہ کے ساتھ رابطے نہیں ہوئے.. اگر امریکا کی جانب سے موقف میں تبدیلی آ گئی تو یقینا ہم شام کے امور سے متعلق مشاورت دوبارہ شروع کرنے پر تیار ہوں گے جن میں جنیوا میں جاری امن کا عمل شامل ہے”۔ادھر شامی حکومت کے زیر انتظام میڈیا نے حمص میں بشار حکومت کے گونر کے حوالے سے بتایا ہے کہ حمص شہر میں اپوزیشن جنگجوؤں کے ساتھ اْن کے زیر کنٹرول علاقے الوعر سے متعلق معاہدے طے پا گیا ہے۔ روس کے زیر نگرانی اس ڈیل کے تحت آئندہ ہفتوں کے دوران تمام جنگجو اپنے خاندانوں کے ساتھ مذکورہ علاقے سے کوچ کر جائیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT