Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / شام میں اپنی فوج کا تحفظ یقینی بنائینگے: امریکی وزیر دفاع

شام میں اپنی فوج کا تحفظ یقینی بنائینگے: امریکی وزیر دفاع

اردنی سرحد کے قریب اسدی ملیشیا کے قافلے پر امریکی بمباری
واشنگٹن ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکا کے جنگی طیاروں نے اردن کی سرحد کے قریب شام کے علاقے التنف میں صدر بشارالاسد کی حامی ایک ملیشیا کے قافلے پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ شام میں کشیدگی میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے تاہم شام میں موجود امریکی فورسز کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے بتایا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ایک مقامی کمانڈر نے بتایا کہ شام حکومت کی حامی فورسز سرحدی گذرگاہ التنف کے قریب واقع ایک غیر فوجی علاقے میں کارروائی کر رہی ہیں جس سے ان کے فوجیوں کے لیے خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اتحادی فورسز نے شام حکومت کی حامی فورسز کو غیر فوجی علاقے سے نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے طاقت کا مظاہرہ کیا اور انہیں باز رکھنے کے لیے گولیاں چلائیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT