Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / شام میں برسر پیکار حریفوں کو امن مذاکرات کی دعوت

شام میں برسر پیکار حریفوں کو امن مذاکرات کی دعوت

جنیوا، 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی قاصد اسٹیفن ڈی مستورہ نے 23 فروری سے شروع ہونے والی شام امن مذاکرات کے لئے تمام برسرپیکار فریقون کو کل باقاعدہ مدعو کیا ہے ۔ مسٹر مستورہ کی ترجمان یارہ شریف نے بتایا کہ پہلے یہ مذاکرات 20 فروری سے شروع ہونے والے تھے لیکن اب 23فروری سے ہونگے ۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام فریقوں کو اس حوالے سے مراسلے روانہ کردیئے ہیں اور ساتھ ہی صلاح مشورہ بھی جاری ہے ۔پہلے واضح رہیکہ یہ مذاکرات 8فروری کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن مسٹر مستورہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے اسے 20 فروری تک ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔شام کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ”اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی” نے ایک روز قبل اس بات کی منظوری دے دی تھی کہ جنیوا مذاکرات میں ایک نیا وفد حصہ لے گا جس میں روس نواز بلاک شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT