Monday , August 21 2017
Home / دنیا / شام میں ترکی فوج کی کارروائی، داعش کے 55 ارکان ہلاک

شام میں ترکی فوج کی کارروائی، داعش کے 55 ارکان ہلاک

آئی ایس آئی ایس گروپ نے بھی حلب کے قریب تین میزائل لانچرس کو تباہ کردیا
استنبول۔8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی فوج نے شمالی شام پر آرٹلری حملے کئے ہیں جس میں دولت اسلامیہ کے 55 ارکان ہلاک ہوئے۔ ترکی نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔ کل شام حلب کے قریب داعش گروپ کے ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے آرٹلری یونٹوں نے کارروائی کی۔ تین میزائل لانچرس کو تباہ کیا گیا جبکہ میزائل لانچرس کے ذریعہ موٹر گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انٹولیا نے یہ بات بتائی۔ اس رپورٹ کی کوئی آزادانہ طور پر توثیق نہیں ہوئی ہے۔ سال کے آغاز کے بعد سے ہی ترکی کی سرحدی علاقوں میں کارروائیاں جارہی ہیں۔ سرحدی ٹائون کلش میں متواتر حملے ہورہے ہیں۔ شام کی سرحد سے کی جانے وا لی فائرنگ اور راکٹ حملوں میں 21 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے جواب میں فوج نے میزائل لانچرس داغے۔ وزیراعظم ترکی احمد دتلوف نے کہا کہ ترکی شام کو اپنی فوج روانہ کرنے کے لئے تیار ہے اگر ضروری ہوا تو ترکی کی سابق اراضی پر حملہ کرنے پر غور کیا جائے گا۔ البتہ انہوں نے تنہا مداخلت کرنے کے امکان کو مسترد کردیا۔ ترکی میں حال ہی میں استنبول میں دو ہلاکت خیز خودکش حملوں کے بشمول جہادیوں کی جانب سے متواتر حملے کئے جاتے رہے ہیں۔ یہ حملے بیرونی سیاحوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے تھے۔ اس کے بعد سے بھی گزشتہ موسم گرما میں شام میں موجود داعش گروپ کے خلاف فضائی کرروائی کا آغاز ہوا تھا۔ انقرہ نے امریکی جیٹ طیاروں کو بھی اپنی جنوبی ترکی کے فضائی ٹھکانوں کو استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT