Wednesday , July 26 2017
Home / دنیا / شام میں تشدد کے خاتمہ کیلئے روس، ترکی اور ایران مذاکرات پر زور: اقوام متحدہ

شام میں تشدد کے خاتمہ کیلئے روس، ترکی اور ایران مذاکرات پر زور: اقوام متحدہ

جنیوا، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام میں اقوام متحدہ کے خصوصی قاصد اسٹیفن ڈی مستورا نے آج کہا کہ روس، ایران اور ترکی کو شام میں ‘تشویشناک’ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جلد سے جلد جنگ بندی پر بات چیت کے لیے ملاقات کرنی چاہیے ۔مسٹر ڈی مستورا جنیوا میں میں سیاسی مذاکرات کے دور کی ثالثی کر رہے ہیں۔ وہ مذاکرات میں پیش رفت کی امید کرتے ہیں لیکن اب تک اس سلسلے میں کوئی کامیابی نہیں ملی ۔وہیں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ان ممالک کے ساتھ الگ الگ مذاکرات سے جنگ بندی کا راستہ نکل سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے اس سلسلے میں مضبوط تجویز پیش کی ہے تاکہ وہ حالات کو اپنے کنٹرول میں رکھے اور میں یہ امید کرتا ہوں کہ شام میں تشویشناک صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے آستانہ میں ہونے والے اجلاس سے کوئی ٹھوس نتیجہ نکلے گا۔

شام کے قید خانے پرفضائی حملے ، 16 افراد ہلاک
بیروت۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام میں باغیوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلب کی ایک جیل پر جمعہ کی رات ہونے والے فضائی حملے میں کم از کم 16 لوگوں کی موت ہو گئی جن میں قیدی اور جیل ملازمین شامل ہیں۔ شامی حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے آج یہ اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جیل پر حملے کے بعد کئی قیدیوں کو گولی مار دی گئی کیونکہ وہ جیل سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ مرنے والے 16 افراد میں سے دو جیل کے اہلکار بھی شامل ہیں۔صوبہ ادلب باغیوں کے اہم مقبوضہ صوبوں میں سے ایک ہے ۔ تمام باغی صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سرکاری فوجی دستے روسی حمایت سے باغیوں کے علاقے پر بمباری کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT