Wednesday , May 24 2017
Home / عرب دنیا / شام میں تین ہاسپٹلس فضائی حملوں کا نشانہ

شام میں تین ہاسپٹلس فضائی حملوں کا نشانہ

بیروت ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمالی علاقے جہاں باغیوں کا قبضہ ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی حملوں کے ذریعہ تین ہاسپٹلس کو نشانہ بنایا گیا جن میں میڈیکل اسٹاف اور مریض شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء سیرین آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کی ہنوز توثیق نہیں ہوئی ہیکہ صوبہ حلب میں جو فضائی حملے کئے گئے ہیں وہ روسی افواج نے کئے ہیں یا شامی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے۔ موضع اویجیل میں واقع ایک ہاسپٹل کو رات کے وقت نشانہ بنایا گیا۔ اس ہاسپٹل میں زخمی ہوئے مریضوں کو حالانکہ ایک دیگر ہاسپٹل سے یہاں منتقل کیا گیا تھا جسے کل فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ اتاریب مستقر میں ایک ہاسپٹل کو صبح کی اولین ساعتوں میں پانچ بار نشانہ بنایا گیا جس سے آپریشن تھیٹر اور ہاسپٹل فارمیسی کے علاوہ ایمبولینسیس کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ میڈیکل اسٹاف بھی زخمی ہوگیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT