Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / شام میں جنگ بندی کے دوران متعدد ایرانی فوجی افسر ہلاک

شام میں جنگ بندی کے دوران متعدد ایرانی فوجی افسر ہلاک

تہران۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ایران کے خبر رساں اداروں کی فراہم کردہ اطلاعات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شام میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری جنگ بندی کے دوران مختلف علاقوں میں متعدد ایرانی فوجی افسر ہلاک ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے دوران بھی ایرانی فوجی افسروں کی شام میں ہلاکتیں اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران جنگ کو دانستہ طور پر طول دینا اور جنگ بندی کو سبوتاج کرنا چاہتا ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ جنگ بندی کے ایام میں ہلاک ہونے والے پاسداران انقلاب کے افسران کی شناخت کرنل محسن ماندنی ، کرنل داؤد مراد خانی ، رحمانی بہرامی اور مجید ناماور کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT