Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / شام میں داعش نے بشار الاسد کے فوجیوں کو ٹینکوں سے روند دیا

شام میں داعش نے بشار الاسد کے فوجیوں کو ٹینکوں سے روند دیا

دمشق ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں سرگرم کارکنان نے چہارشنبہ کے روز تصدیق کی ہے کہ داعش نے دیر الزور شہر میں منگل کے روز شامی سرکاری فوج کے 10 قیدیوں کو ٹینکوں کے نیچے روند کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔دیر الزور شہر میں چہارشنبہ کے روز بھی بشار الاسد کی فوج اور داعش تنظیم کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران شدت پسندوں نے جنگی طیاروں کی نقل و حرکت کو متاثر کرنے کے لیے بڑی تعداد میں ٹائر اور تیل کے ڈرموں کو آگ لگا دی۔

TOPPOPULARRECENT