Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / شام میں داعش پر صرف 30 فیصد روسی حملے، امریکہ کا دعویٰ

شام میں داعش پر صرف 30 فیصد روسی حملے، امریکہ کا دعویٰ

بغداد ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک سینئر عہدیدار نے آج کہا کہ شام پر کئے گئے روس کے صرف 30 فیصد فضائی حملوں نے اسلامک اسٹیٹ (داعش) کو نشانہ بنایا۔ ماباقی تمام حملے ان اپوزیشن فورسیس پر کئے گئے جو جہادیوں سے ملحقہ نہیں ہیں۔ داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں امریکی صدر بارک اوباما کے خصوصی ایلچی بریٹ مک گرک نے کہا کہ ’’شام میں فضائی حملے بنیادی طور پر اسلامک اسٹیٹ کو نشانہ نہیں بنارہے ہیں‘‘۔ مک گرک نے مزید کہا کہ ’’اگر آپ اعداد کے اعتبار سے دیکھیں تو صرف 30 فیصد حملے داعش کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے ہیں۔ ماباقی فضائی حملے دیگر اپوزیشن گروپوں پر کئے گئے جو جہادیوں سے ملحقہ نہیں ہیں‘‘۔ روس 30 ستمبر سے شام میں داعش اور دیگر انتہاء پسند عناصر کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہا ہے۔ شام میں مارچ 2011ء میں صدر بشارالاسد کے خلاف اچانک شروع کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT