Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / شام میں دو مارکٹس پر روس کے حملے 34 شہری ہلاک

شام میں دو مارکٹس پر روس کے حملے 34 شہری ہلاک

بیروت/ فرانس ۔ 15 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمالی علاقہ میں دو مارکٹس پر روس نے فضائی حملے کئے جس کے نتیجہ میں 34 عام شہری ہلاک ہوگئے ۔ حقوق انسانی کے ادارے نے بتایا کہ عدلیب صوبہ میں ایندھن کی مارکٹ پر حملہ کیا گیا جس میں 16 شہری ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ صوبہ حلب میں واقع ایک مارکٹ پر حملہ میں 18 شہری بشمول 4 خواتین ہلاک ہوگئے۔ اس دوران فرانس کے فضائیہ نے عراق میں آئی ایس کو نشانہ بنانے کیلئے پہلی مرتبہ کروز میزائیل کا استعمال کیا ہے ۔ فرانس کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اردن سے کئی جنگی طیاروں نے جو کروز میزائیل اور بموں لیز تھے،یہ حملے کئے ۔

TOPPOPULARRECENT