Friday , July 28 2017
Home / عرب دنیا / شام میں دھماکے میں 4 روسی فوجی ہلاک

شام میں دھماکے میں 4 روسی فوجی ہلاک

ماسکو ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روس کی وزارت دفاع نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 4 روسی فوجی ہلاک ہو گئے۔روسی نیوز ایجنسیوں نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ جمعرات کے روز شامی فوج کے قافلے میں شامل روسی فوجیوں کی گاڑی کو طیاس کے عسکری ہوائی اڈے کے نزدیک ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے نتیجے میں 4 روسی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 2 فوجی زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT