Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / شام میں روسی جنگی طیارہ حادثے کا شکار

شام میں روسی جنگی طیارہ حادثے کا شکار

ماسکو،10اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی جنگی طیارہ ایس یو -24فرنٹ لائن بامبر جنگی طیارہ آج شام میں پرواز بھرنے کے دوران تباہ ہوگیا۔روس کی خبر رساں ایجنسی نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ طیارے کے پائلٹ کی موت ہوگئی ۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ۔
طالب علم نے کیمپس پولیس آفیسر کو
ہلاک کردیا

لوبوک (یو ایس) ۔ 10 اکٹوبر سیاست ڈاٹ کام) لوبوک میں ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی کو ایک کیمپس پولیس آفیسر کی ہلاکت کے دلدوز واقعہ کے بعد بند کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء یونیورسٹی ترجمان کریس کوک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کیمپس پولیس طلباء کی فلاح و بہبود کا ہمیشہ خیال رکھتی ہے اور کل بھی جب کچھ طلبہ کے کمرے میں کیمپس پولیس داخل ہوئی تو وہاں انہیں یہ اندازہ لگانے میں کوئی مشکل پیش نہ آئی کہ طلباء اپنے کمرے میں منشیات کا استعمال کررہے ہیں جو ایک جرم ہے۔ پولیس آفیسر ایک مشتبہ طالب علم کو مزید پوچھ گچھ کیلئے پولیس اسٹیشن لے آئے لیکن پولیس اسٹیشن میں اچانک مشتبہ طالب علم نے ریوالور نکال کر ایک پولیس آفیسر کے سر پر گولی چلادی جس سے اسکی فوری موت واقع ہوگئی۔ حملہ آور طالب علم ہنوز فرار ہے جسکی تلاش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT