Monday , October 23 2017
Home / دنیا / شام میں روسی سفارتخانہ پر شلباری

شام میں روسی سفارتخانہ پر شلباری

دمشق (شام) ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک شام کی دارالحکومت دمشق میں باغیوں نے آج روسی سفارتخانہ پر دو شیل فائر کئے جبکہ موافق حکومت حامی سفارتخانہ کے باہر جمع تھے تاکہ شام میں مداخلت کیلئے روس سے اظہارتشکر کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلا شیل سفارتخانہ کے احاطہ میں گرا جس کے ساتھ ہی سارا علاقہ دھویں سے بھر گیا تھا۔ لوگ خوف کے عالم میں بھاگنے لگے پھر اچانک ایک اور شیل آ گرا تاہم اس میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ روس کے وزیرخارجہ سرجئی لاروف نے اس حملہ کی مذمت کی اور کہا کہ یہ ایک دہشت گرد کارروائی ہے تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حامیوں کو ڈرایا جاسکے اورانہیں انتہاء پسندی سے مقابلہ سے روکا جائے۔ شام عرب ریڈ کریسنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شلباری میں کسی کو نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر یہ بات بتائی کہ دوسرا شیل سفارتخانہ کے احاطہ سے تقریباً 200 میٹر دور گرا تھا۔ دارالحکومت کے مضافات میں باغیوں نے ماضی میں بھی سفارتخانہ کو نشانہ بنایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT