Sunday , October 22 2017
Home / عرب دنیا / شام میں روسی ہوائی اڈہ حملے میں تباہ

شام میں روسی ہوائی اڈہ حملے میں تباہ

دمشق۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی انٹیلی جنس کمپنی سٹریٹفور کے مطابق داعش نے شام میں روسی ہوائی اڈے پر حملہ کر کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے اور 4 ہیلی کاپٹرز، 20 گاڑیاں تباہ کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی شام میں پالمیرا اور حمص کے درمیان واقع اس روسی ہوائی مرکز کا نام التیاس ہے جسے فوجی رابطوں میں ٹی فور کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ ہوائی اڈے کی سیٹلائٹ تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ شام میں سٹرٹیجک اعتبار سے اہم اور روسی فورسز کے زیر استعمال اڈے کو داعش نے شدید نقصان پہنچایا۔ انٹیلی جنس کمپنی کی جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی 4 بیس میں آگ لگنے سے چار ہیلی کاپٹرز اور 20 گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ روس کی حامی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے یہ ہیلی کاپٹرز روسی اور شامی دونوں فوجیں استعمال کرتی رہی ہیں۔ روس نے اس واقعے پر سرکاری طور پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا۔

TOPPOPULARRECENT