Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / شام میں روسی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

شام میں روسی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

بیروت، 4نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں تدمر شہر کے قریب ایک روسی ہیلی کاپٹر کو ہنگامی حالات میں اتارا گیا اور اتارے جانے کے بعد اس پر فائرنگ ہوئی تاہم عملے کے اراکین ھیمئی مم ہوائی اڈے پر بحفاظت پہنچ گئے ۔روسی خبررساں ایجنسیوں نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔تاہم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ سے وابستہ ایک نیوز ایجنسی ‘اعماق’ نے کہا کہ وسطی شام کے مشرقی ہومز صوبے کے ایک دیہی علاقے ہوئسس میں ایک راکٹ حملے میں روسی فوج کے ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا گیا۔شامی سرکاری خبررساں ایجنسی صنعانے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ تدمر کے قریب ایک روسی ہیلی کاپٹر اور اس کے عملے کے اراکین آگ کی زد میں آ گئے ۔انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے روسی وزارت دفاع کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا ہے ۔ تاہم عملے کے اراکین محفوظ ہیں اور وہ ھیمئی مم ہوائی اڈے پہنچ گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT