Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / شام میں روس کی کارروائی 30 افراد ہلاک

شام میں روس کی کارروائی 30 افراد ہلاک

بیروت ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی شام میں اسلامی اسٹیٹ گروپ کے گڑھ رقہ پر روسی فضائی حملوں میں آج کم از کم 30 افراد کو ہلاک کردیا جن میں عام شہری اور جہادی شامل ہیں۔ انسانی حقوق سے متعلق شامی گروپ نے کہا کہ اس شہر اور مضافات پر 10 حملے کئے گئے جن کے نتیجہ میں کم از کم 70 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس گروپ نے یہ صراحت نہیں کی کہ مہلوکین میں آئی ایس کے عسکریت پسندوں کی تعداد کتنی ہے۔ روس نے تصدیق کی کہ 6 جنگی طیاروں نے رقہ کے اطراف و اکناف فضائی حملے کئے لیکن اس نے کہا کہ شہر کے شمال مغربی مضافات میں واقع کیمیائی ہتھیاروں کی فیکٹری کو ختم کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ ان حملوں میں ہتھیاروں کے ذخیرہ کا ایک مرکز بھی تباہ ہوگیا اور شمال و جنوب مشرق میں آئی ایس جنگجوؤں کیلئے قائم ٹریننگ کیمپ بھی برباد ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT