Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / شام میں سرکاری فورسیس کو ٹریننگ : ایران

شام میں سرکاری فورسیس کو ٹریننگ : ایران

دمشق ۔11 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایران کی جانب سے شام کی سرکاری افواج کو اسلحہ و ٹریننگ فراہم کی جارہی لیکن ’’راست امداد ‘‘ نہیں دی جارہی ہے ۔ وزیر داخلہ ایران عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہاکہ شام اور عراق دونوں کو مشاورتی شکل میں مدد کی جارہی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنا تجربہ اور ماہرین کی خدمات کی پیشکش کررہے ہیں ۔ ضرورت پڑنے پر ہم ٹریننگ بھی دیں گے ۔ انھوں نے دمشق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران راست امداد فراہم نہیں کررہا بلکہ مسلح کرنے ٹریننگ اور تجربہ سے استفادہ کی سہولت فراہم کررہا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت شام نے مدد کی درخواست کی تھی اس کے علاوہ حلیف روس سے بھی اس نے مدد چاہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT