Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / شام میں سعودی مداخلت کے خلاف ایران کا انتباہ

شام میں سعودی مداخلت کے خلاف ایران کا انتباہ

تہران۔14فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) ایران کے ایک سینئر کمانڈر سعودی عرب کو شام میں فوج روانہ کرنے کے خلاف انتباہ دیا جبکہ سعودی عرب نے اپنے لڑاکا طیارے ترکی میں تعینات کردیئے ہیں ۔ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی خبر کے بموجب ایران کے عربی زبان کے ٹی وی چینل العالم کے بموجب شام کی صورتحال کو اُس انداز میں ابتر ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی جیسا کہ باغی ممالک چاہتے ہیں ‘ ان کی کارروائیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT