Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / شام میں شیعہ عبادتگاہ کے قریب دھماکہ ، 8 ہلاک

شام میں شیعہ عبادتگاہ کے قریب دھماکہ ، 8 ہلاک

دمشق ۔ 25 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دمشق کے مضافات میں جہاں کئی شیعہ عبادت گاہیں واقع ہیں بم دھماکہ ہوا جس میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔ موافق حکومت ٹی وی اسٹیشن اور نگرانکار گروپ نے یہ اطلاع دی ۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق خودکش بمبار نے دھماکو مادوں سے لدی گاڑی کو روضۂ سیدہ زینب کے باب الداخلہ کے قریب فوجی چیک پوائنٹ پر دھماکہ سے اُڑادیا ۔ شام کے الاخباریہ ٹی وی اسٹیشن نے فوٹیج دکھائے جس میں بم دھماکہ کے سبب ہرطرف تباہی کا منظر تھا ۔ تاہم گاڑی کے ملبہ کو پہلے ہی ہٹادیا جاچکا تھا ۔ لبنان کے حزب اﷲ دہشت گرد گروپ کے المنار ٹی وی نے اطلاع دی کہ دھماکہ میں 8 افراد ہلاک ہوئے ۔ اس مضافاتی علاقہ میں شیعہ دہشت گردوں کی کافی تعداد پائی جاتی ہے۔ شام میں بشارالاسد حکومت کی برطرفی کیلئے کئی گروپس سرگرم ہیں۔ اس کے علاوہ آئی ایس کے خلاف امریکی زیرقیادت فضائی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT