Monday , March 27 2017
Home / شہر کی خبریں / شام میں ظلم و زیادتی کے خلاف قنوت ِنازلہ

شام میں ظلم و زیادتی کے خلاف قنوت ِنازلہ

حیدرآباد ۔ 18 ڈسمبر ( سیاست نیوز)  ملک شام میں جاری ظلم و زیادتی اور لاکھوں شامی باشندوں کی ہلاکتوں اور بے گھر ہونے کے واقعات پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت شام اور روس کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ سعیدآباد حضرت اجالے شاہ  ؒعیدگاہ گراونڈ میں مسلم تنظیموں کی جانب سے قنوت نازلہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور شام کے باشندوں کے تحفظ کے لئے دعا کی ۔ صدر وحدت اسلامی تلنگانہ چیاپٹر مولانا محمد نصیرالدین کی صدارت میں قنوت نازلہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ ملک شام میں نہتے باشندوں پر جاری فوجی حملوں سے کئی انسانی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے اور ساری دنیا اس تباہی کا تماشا دیکھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر فوج کی جانب سے ظلم ڈھائے جا رہے ہیں اور دنیا کے سب سے بڑے ممالک اس میں مداخلت سے گریز کر رہے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT