Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / شام میں فضائی اڈہ قائم کرنے کا منصوبہ نہیں : روس

شام میں فضائی اڈہ قائم کرنے کا منصوبہ نہیں : روس

ماسکو ۔ 25 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ ملک شام میں ایک اور فضائی اڈہ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ وزارت نے ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے حوالے سے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ روس شمالی مشرقی شام میں ترکی سرحد کے قریب ایک اور فضائی اڈہ قائم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، کہا کہ فی الحال مزید فضائی اڈے یا اڈوانس فضائی پٹی قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ روس نے 30 ستمبر کو شام میں فضائی مہم شروع کی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT