Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / شام میں فضائی اڈے پر 56 فوجیوںکا قتل

شام میں فضائی اڈے پر 56 فوجیوںکا قتل

بیروت۔ 19 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم اور اتحادیوں نے ملک کے شمال مغربی علاقے میں قائم ایک فوجی ایئربیس پر کم از کم 56 فوجیوں کو قتل کردیا۔شام کے آبزوریٹری فار ہیومن رائٹس گروپ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمٰن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شام میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ نے ابو دہر ایئرپورٹ پر قیدی بنائے گئے 56 فوجیوں کو ہلاک کردیا۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں جنگجوؤں نے مذکورہ ایئرپورٹ پر قبضہ کرکے فوجیوں کو قیدی بنا لیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ ادلب صوبے میں ہلاکتوں کا یہ واقعہ رواں ہفتے کے آغاز میں پیش آیا، تاہم اس کی تصدیق اب کی گئی ہے۔القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ نے ایک اور جنگجو تنظیم جیش الفتح کے ساتھ مل کر رواں ماہ 9 ستمبر کو ابو دہر کے فوجی ایئرپورٹ پر قبضہ کرکے حکومت کے درجنوں حامیوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ان دونوں جنگجو تنظیموں نے اتحاد سے فوا اور کیفرایہ کے علاوہ صوبہ ادلب کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT