Sunday , July 23 2017
Home / عرب دنیا / شام میں فضائی حملے ،11 ہلاک

شام میں فضائی حملے ،11 ہلاک

بیروت، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمالی دیر الزور صوبے پر کئے گئے فضائی حملے میں 11 سے زیادہ افراد ہلاک اور 35 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔ برطانوی انسانی حقوق کا ادارہ دی سیرین آبزرویٹري فار ہیومن رائٹس نے یہ اطلاع دی۔ اس نے بتایا کہ اس میں ہلاک ہونے  والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ اس حملے میں شدید زخمیوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ یہ ہوائی حملہ کس نے کیا لیکن یہ اس مقام پر ہوا جہاں پر امریکی زیر قیادت اتحادی افواج دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر حملے کیا کرتی تھی۔قابل ذکر ہے کہ دیر الزور صوبے پر مکمل طور اسلامک اسٹیٹ کا کنٹرول ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT