Friday , July 28 2017
Home / دنیا / شام میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں

شام میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں

بیروت۔6 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام)  شام میں شہریوں کے لئے محفوظ علاقے بنانے کے سلسلے میں روس کی قیادت والی اتحادی افواج سے معاہدے کے فورا بعد ہی شمال مغربی صوبہ ہمہ کی سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔شامی حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے آج بتایا کہ ہمہ کے آس پاس کے علاقے میں اور باغیوں کے قبضے والے دیہات میں دونوں دھڑوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ اس سے پہلے روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئگو نے [؟][؟]جمعہ کو کہا تھا کہ یہ معاہدہ آدھی رات سے نافذ ہو جائے گا جس کے تحت محفو ظ علاقوں میں صوبہ ادلب ، صوبہ ہما ، حلب اور لاتکیہ کے ضلع شامل ہیں۔ اس سے پہلے ایران اور ترکی نے جمعرات کو شام میں محفوظ علاقے بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

 

پیلوسی کی قیادت میں امریکی کانگریشنل وفد کاد ورۂ ہند
واشنگٹن ۔6 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک کی اعلیٰ سطحی قائد نینی پیلوسی کانگریشنل وفد کے ساتھ ہندوستان اور نیپال کا دورہ کررہی ہیں جس کے تحت ان ممالک کے ساتھ دو رخی معاشی اور سکیورٹی تعلقات کو مستحکم کرنے توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ مذکورہ وفد جرمنی اور بلجیم کا بھی دورہ کرے گا جس کا مقصد عالمی معیشت ، دورخی اور ہمہ رخی تعلقات کے علاوہ انسانی حقوق پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ کانگریس خاتومہ پرمیلا جیہ پال جو امریکی ایوان نمائندگی میں منتخب ہونے والی پہلی ہندوستانی نژاد امریکی خاتون ہیں، بھی پیلوسی کے ساتھ اس دورہ میں شامل ہوں گی۔
جبکہ کانگریشنل وفد کے دیگر ارکان میں جِم سینسین برینر ، ایلیٹ اینجل ، رجم ملک گورن ، بٹی میک کلم ، جوڈی شو اور جوائس بٹِی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT