Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / شام میں لڑائی، متعدد بیرونی جنگجو ہلاک

شام میں لڑائی، متعدد بیرونی جنگجو ہلاک

دمشق ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمال مغربی صوبے حلب میں باغی گروپوں کے خلاف حالیہ لڑائی میں ایران کے تین فوجی افسروں سمیت پاکستان ،افغانستان سے تعلق رکھنے والے دسیوں شیعہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ایران کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حلب کے مشرق میں پاسداران انقلاب کے تین فوجی افسر اور افغانستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی ملیشیاؤں کے دس سے زیادہ شیعہ جنگجو صدر بشارالاسد کی فوج کے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے مارے گئے ہیں۔اس سے قبل ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن کا ایک رپورٹر محسن خزائی حلب ہی میں ہفتے کے روز لڑائی میں ہلاک ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT